• news

پولیو کے خاتمے کی عالمی جنگ کا رخ پاکستان افغانستان کی طرف ہوگیا: ڈبلیو ایچ او

لندن (رائٹرز) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی گلوبل جنگ کا رخ افغانستان اور پاکستان کی جانب ہوچکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق افریقہ میں پہلی مرتبہ سال کے دوران کوئی پولیو کیس سامنے نہیںآیا۔ نائیجیریا کو بھی پولیو سے متاثرہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ 2015ء میں اب تک 34 پولیو کے کیس سامنے آئے جن میں سے 28 پاکستان اور باقی افغانستان میں سامنے آئے۔ پاکستان اور افغانستان کو اس حوالے سے کام جلد مکمل کرنا ہوگا۔ گزشتہ سال پاکستان نے پولیو کی روک تھام کے حوالے سے بڑی کوششیں کیں۔ قبائلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم چلائی گئی۔ عالمی ادارے نے کہا پولیو کا خاتمہ کرکے اگلے 20 سالوں میں 50 ارب ڈالر بچائے جاسکتے ہیں۔ ناکامی کی صورت میں اگلے 10 سال میں مزید 2 لاکھ پولیو کے کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن