گوجرانوالہ: خواتین کی برہنہ تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے کے گھر پولیس کا چھاپہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قصور واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد گوجرانوالہ پولیس بھی حرکت میں آگئی، محلے دار خاتون اور سکول ٹیچر کی گن پوائنٹ پر برہنہ تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، ملزم چکمہ دیکر فرار ہوگیا، خو اتین نے سب انسپکٹر کی وردی پھاڑ ڈالی۔ احسن ٹائون کنگنی والا کا ظہور احمد جو پرائیویٹ سکول چلاتا ہے، نے مختلف محلے داروں کے پلاٹ لیکر دینے، کمیٹیاں ڈالنے اور مختلف حیلوں بہانوں سے لاکھوں روپے ہتھیا رکھے ہیں۔ ملزم نے پیسوں کی واپسی کے مطالبہ پر محلے دار اعجاز احمد کی بیوی (ت) کی مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر برہنہ تصاویر اتار لیں اور دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ اسی طرح ملزم نے ایک اور محلے دار محمد وارث سے رقم ہتھیانے کے بعد اس کی سکول ٹیچر بیٹی (ث) کی بھی گن پوائنٹ پر برہنہ تصاویر بنانے کے علاوہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور تصا ویر انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکیاں دیکر بلیک میل کرتا رہا۔ ملزم نے ان کے علاوہ بھی متعدد خواتین کو ڈرا دھمکا کر ان کی تصاویر بنا رکھی ہیں۔ مقدمات کے اندراج کے باوجود پولیس کئی ماہ گذرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ پولیس کے چھاپے پر ملزم کی رشتے دارخواتین نے شدید مزاحمت کی۔ نائب محرر ابوبکر کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران سب انسپکٹر کی واردی پھاڑنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔