• news

ہائیکورٹ نے سروس روڈ پر چینی قونصلیٹ کی حفاظت کیلئے زیر تعمیر دیوار ہٹانے کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 26 اگست کو جواب طلب کرلیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیو مسلم ٹائون کی سروس روڈ پر چینی قونصلیٹ کی حفاظت کے لئے زیر تعمیر دیوار ہٹانے کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 26 اگست کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہری رانا سجاد صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت نے عوامی شاہراہ پر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیو مسلم ٹائون کی سروس روڈ پر چائینز قونصلیٹ کی حفاظتی تعمیر شروع کر دی ہے جس سے رہائشیوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ لہٰذا دیوار کی تعمیر روکنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن