• news

جولائی: پاکستان کے تجارتی خسارے میں 34.62 فیصد اضافہ، 1.7 ارب ڈالر رہا

اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے ماہ جولائی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 34.62 فیصد تک بڑھ کر رواں سال 1.7 بلین ڈالر تک پہنچ گیا جوکہ ایک سال قبل 1.317 ارب ڈالر تھا سال 2014-15ء میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 22.09 ارب تک جا پہنچا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرا سب سے بڑا تجارتی خسارہ 2012-13ء میں ریکارڈ کیا گیا جو 21.47 ارب ڈالر تھا۔ جولائی 2015ء میں پاکستان کی برآمدات 16.95 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران 1.93 ارب روپے تھی۔

ای پیپر-دی نیشن