• news

قصور: غیرت کے نام پر بہن، لین دین کے تنازع پر سالی کو قتل کر دیا

قصور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) غیرت کے نام پر بہن اور لین دین کے تنازع پر سالی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواح بلوکی میں نذر حسین کی ہمشیرہ سکینہ بی بی اکثر غیر افراد کے ساتھ موبائل پر باتیں کرتی تھی نذر حسین نے اسے کئی بار منع کیا مگر وہ باز نہ آئی، وقوعہ کے روز سکینہ حسب معمول موبائل پر باتیں کر رہی تھی کہ نذر حسین اسے دیکھ کر آگ بگولا ہو گیا اور طیش میں آ کر فائرنگ کر کے سکینہ کو قتل کر دیا۔ دوسرا واقعہ منڈی عثمان والا کے نواح موضع نجابت میں پیش آیا جس میں مقدمہ کے مدعی محمد عبداللہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے داماد اسماعیل کا اسکی بیٹی سلمیٰ بی بی جوکہ اس کی سالی ہے سے زیورات کا تنازع چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز ان کی آپس میں منہ ماری ہو گئی اور اسماعیل نے فائرنگ کرکے اپنی سالی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن