• news

فیصل آباد: نجی کمپنی کا زائد المیعاد جوس پینے سے 3بہن بھائی بیہوش ہسپتال میں ایک کی حالت نازک

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نجی کمپنی کا زائد المیعاد جوس پینے سے تین بہن بھائی بے ہوش ہو گئے۔ ہسپتال میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھڈی والا کے قریب کہکشاں کالونی گلی نمبر3 کے رہائشی ٹیلر ماسٹر شاہد کے بچوں چار سالہ حمزہ، تین سالہ مریم اور دو سالہ فاطمہ نے محلہ کی دکان سے جوس کے ڈبے لے کر پئے۔ پیتے ہی تینوں بہن بھائی قے کرنے لگے اور ان کی حالت خراب ہو گئی جس پر تینوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں حمزہ کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زائدالمیعاد ہونے کی بناء پر جوس زہریلا ہو گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن