پرویز رشید کل اسلام آباد میں قائداعظم کی زندگی، تحریک پاکستان، یوم آزادی کے حوالے سے نایاب تصاویر کی نمائش کا افتتاح کرینگے
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کل لوک ورثہ میوزیم ہال میں قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی، تحریک پاکستان، قرارداد پاکستان اور یوم آزادی کے حوالے سے نایاب تصاویر کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن کے زیر اہتمام یہ نمائش لوک ورثہ کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔