• news

ٹیکس چوری کو منی لانڈرنگ کے مساوی جرم قرار دینے پر غور

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ٹیکس چوری کو منی لانڈرنگ کے مساوی جرم قرار دینے پر غور شروع کر دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ بل میں ترمیم پر کام ہو رہا ہے۔ ترمیم کے بعد ٹیکس جرائم کو منی لانڈرنگ قرار دیا جائے گا۔ سینٹ کی فنانس کمیٹی اس وقت بل پر غور کر رہی ہے۔ بل مزید غور کیلئے قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن