قاسم ضیاء فراڈ کیس کا مرکزی ملزم علی عثمان چودھری بھی گرفتار
لاہور (خصوصی رپورٹر+ اپنے نامہ نگار سے) قومی احتساب بیورو (نیب) پنجاب قومی احتساب بیورو (نیب) پنجاب نے قاسم ضیاء فراڈ کیس کے مرکزی ملزم علی عثمان چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ بروکر میسرز ’’علی عثمان سکیورٹیز‘‘ کے چیف ایگزیکٹو علی عثمان پر 8 کروڑ روپے سے زائد کی خورد برد کا الزام ہے۔ نیب حکام ’’علی عثمان سکیورٹیز‘‘ کے ڈائریکٹران قاسم ضیاء اور عثمان سید کو پہلے ہی گرفتار کرچکے ہیں۔ ملزموں نے لاہور سٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت کے نام پر سرمایہ کاری کرنے والے بیسیوں شہریوں کے کروڑوں روپے خوردبرد کرلئے تھے۔ ملزموں کیخلاف 82 شہریوں نے نیب کو تحریری شکایت کی تھی۔ گرفتار ہونے والے علی عثمان چودھری کو آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ نیب حکام قاسم ضیاء اور عثمان سید کا پہلے ہی جسمانی ریمانڈ لے چکے ہیں۔