• news

69 ویں یوم آزادی منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان کے 69 ویں جشن آزادی منانے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ شہر بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آرہی ہے جبکہ بچوں اور بڑوں نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں اور رکشوں پر جشن آزادی کے سٹیکرز، بینرز جھنڈے اور جنڈیاں آویزاں اور چسپاں کی ہوئی ہیں ۔ بچوں کی قومی پرچم سے مزین شرٹس اور کیپس بھی بڑی تعداد میں فروخت ہو رہی ہیں ۔ چھوٹے بچوں کی دلچسپی قابل دید ہے۔ بچے اپنے چہروں پر قومی پرچم کی پینٹنگز کرا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ماسک بھی مل رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں مختلف ادارے بھی جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں ۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ ، الحمرا آرٹس کونسل ، پنجابی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر ، ملک کے تمام تعلیمی اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری ادارے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن