• news

جسٹس مامون الرشید کی عمران کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت سے معذرت‘ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ کے روبرو سہیل انور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہائوس پر قبضے کی کوشش کی اور پی ٹی وی پر حملہ کروایا۔ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے۔

ای پیپر-دی نیشن