• news

پاکستان اور بیلا روس میں 18معاہدوں پر دستخط،

پاکستان اور بیلا روس میں 18معاہدوں پر دستخط، مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر پر اتفاق۔ روس پاکستان میں اڑھائی ارب ڈالر کی گیس پائپ لائن تعمیر کریگا، یہ 1970 کے بعد روس پاکستان میں پہلا معاہدہ ہوگا۔
وزیراعظم میاں نواز شریف آج کل بیلا روس کے دورے پر ہیں جہاں انکی شاندار پذیرائی ہوئی بیلا روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں اضافے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان 18معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں تعلیم، صنعت تجارت اور زراعت شامل ہیں، بیلا روس کے صدر اور وزیراعظم پاکستان نے اپنی پریس کانفرنس میں دہشت گردی کیخلاف بھی یکساں موقف کا اظہار کیا۔ دوسری طرف روس نے 1970 ء کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کیا جسکے تحت روس پاکستان میں 650 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائے گا، جسکے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات ہونگے، بین الاقوامی سطح پر اس وقت پاکستان کے امیج میں بہتری آئی ہے، جسکی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار اور حکومتیں پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ ہیں تو حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے تمام ممالک کے ساتھ بہتر رابطے قائم رکھے، روس کی طرف سے پاکستان میں گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے سے روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے جو آثار پیدا ہوئے ہیں اسے مزید مستحکم بنانا خود پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا،سٹیل ملز کی بحالی کیلئے بھی اگر روس کی معاونت حاصل کی جائے تو مشکلات کی شکار اس سٹیل مل کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن