ایم کیو ایم نے استعفے دیکر”مائنس الطاف“ فارمولا مسترد کردیا
اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی‘ سینٹ اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہوکر جہاں حکومت کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں وہاں پارلیمانی سیاست سے الگ ہوکر ملک میں کھلبلی مچا دی ہے۔ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ نے استعفے دے کر ”مائنس الطاف فارمولہ“ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب الطاف حسین نے اپنے تمام ارکان اسمبلی و سینیٹ مستعفی ہونے کی ہدایت کرکے ایم کیو ایم میں توڑ پھوڑ کے عمل کو روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ارکان کے استعفوں سے نہ صرف پارلیمنٹ کمزور ہوگی بلکہ خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے تحریک انصاف کو ”تحفہ“ میں مل سکتی ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو زیادہ نشستیں حاصل کرنے سے عمران خان کے قائد حزب اختلاف بننے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
ایم کیو ایم/ فارمولا