• news

قصور: سابقہ ایس ایچ او تھانے درخواست لانے والوں کی ویڈیو بنا کر احمد سعید کو دیتا جس کے غنڈے دھمکیاں دینے گھر پہنچ جاتے: متاثرین، ایم پی اے کی تردید

قصور(نمائندہ نوائے وقت) جنسی سکینڈل حسین خاں والا میں سیاسی شخصیت احمد سعید ایم پی اے کے متعلق متا ثرین الزام لگا رہے ہیں کہ وہ ملزموں کی پشت پنا ہی کر رہے ہیں، ان کی مرضی کے بغیر ایس ایچ او مقدمات درج نہیں کرتے تھے، متاثرین تھانہ جاتے تو سابقہ ایس ایچ او محمد اکمل کوثر ان کی وڈیو بنا کر ملک احمد سعید خاں کو بھیج دیتا جس کے بعد مقامی ایم پی اے ملک احمد سعید خاںکے اپنے بندوں کو متاثرین کو دھمکانے چلے جاتے جس پر وہ تھانے کا رخ کرنے سے ڈرتے۔ ملزموں کی پشت پناہی کرنے کے حوالے سے سابقہ ایس ایچ او کی وڈیو منزل عام پر آ گئی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم غریب آدمی ہیں ہم اپنے بچوں کو محنت مزدوری کر کے پالتے ہیں، ہماری وزیراعظم میاں نواز شریف اور چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف راحیل سے اپیل ہے کہ یہ مقامی ایم پی اے اور ان کے غنڈوں سے ہماری جان چھڑائی جائے۔ اس سلسلہ میں ملک احمد سعید خاں سے پو چھا گیاکہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے لاکھوں روپے پولیس کو دئیے ہیں تو ملک احمد سعید نے کہا کہ میر ے اوپر لگائے گئے الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔
ایس ایچ او/ ویڈیو

ای پیپر-دی نیشن