حکومت نے متحدہ کو منانے کا فیصلہ کرلیا بیک چینل مذاکرات شروع: ذرائع
اسلام آباد (ابرار سعید/ دی نیشن رپورٹ) حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کو فوری قبول نہ کرنے اور ان کے پارٹی رہنماﺅں سے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی بیلاروس سے واپسی پر فاروق ستار سے بیک چینل مذاکرات بھی شروع ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم نے استعفوں کی اطلاع ملنے پر سپیکر ایاز صادق کو فوری استعفے منظور نہ کرنے کا کہا۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماﺅں جن میں نثار بھی شامل ہیں، نے سپیکر کو کچھ تاخیر کے لئے کہا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو وطن واپسی پر بریفنگ دی جس کے بعد دونوں رہنما زاہد حامد سے مشاورت کے لئے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے متحدہ کے ارکان کو استعفے واپس لینے کے لئے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپا ہے۔
بیک چینل