شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے‘ جلد باقی دہشت گردوں کا بھی خاتمہ کر دینگے : آرمی چیف
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اور ان کی مالی سرپرستی کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے، انہیں ملک بھر میں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں ہے، جلد چھوٹی ٹولیوں میں بٹ جانے والے باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا۔ آرمی چیف نے وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔ آپریشنز میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے بہت زیادہ دشوار گزار علاقے میں دہشت گردوں سے جنگ لڑتے ہوئے دکھائے جانے والے بلند حوصلوں پر افسروں اور جوانوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے شوال سمیت دیگر علاقوں میں مستقبل کے آپریشنوں کا جائزہ بھی لیا اور کمانڈروں کو ہدایات جاری کیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دہشت گردوں کی بیرونی امداد اور ساتھیوں سے رابطے کاٹ دئیے جائیں۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو پوری قوم تسلیم کرتی ہے، قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے، علاقے کو دہشت گردوں کی باقیات سے جلد پاک کر دیا جائے گا، دہشت گردوں کی فرار ہونے کی تمام راہیں مسدود کر دی گئی ہیں۔ ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرستان میں اگلے مورچوں کا جائزہ لیا اور انتہائی دشوار علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے وادی شوال میں آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ ان کے ہمدردوں سے رابطوں اور بیرونی مدد کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
آرمی چیف