لاہور: 35 لاکھ کی وارداتیں‘ صفدر آباد میں مقابلہ‘ ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
لاہور+ صفدر آباد (نامہ نگاران) لاہور میں 35 لاکھ کی وارداتیں‘ صفدرآباد میں مقابلہ‘ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے ماڈل ٹائون جی بلاک میں ملک رشید کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریر غما ل بنا کر 7لاکھ، ڈیفنس اے زیڈ بلاک میں شیراز اور اس کی فیملی سے ساڑھے 5 لاکھ روپے، گرین ٹائون سی ٹو میں عمران اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے، ستوکتلہ میں شکیل اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نیقائداعظم انڈسٹریل ایریا ای بلاک ٹائون شپ میں رفاقت اور اس کے بیٹے سے5 لاکھ اور 2موبائل، گلشن راوی گندا نالہ پرگیلانی سے4 لاکھ اور موبائل، شمالی چھا ئونی تاج باغ میں فاروق سے 80 ہزار اور مو ٹر سائیکل، اقبال ٹائون سکیم موڑ پر امداد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں گوہرسے 1لاکھ 50ہزار اور موبائل، اسلام پورہ میں رئیس سے 1لاکھ 20ہزار اور موبائل، فیکٹری ایریا میں حسان سے 60 ہزار اور موٹرسائیکل، جنوبی چھائونی میںمصباح سے 30ہزار اور موبائل، مغلپورہ میں خادم سے 23ہزار اور موبائل، سمن آباد میں شاہد سے 35ہزار اور موبائل، مصطفی ٹائون میں خادم سے 60ہزار اور موبائل، نواب ٹائون میں اختر سے 75ہزار اور موبائل، نشتر کالونی میں نعیم سے 80ہزار اور موبائل، غالب مارکیٹ میں اظہر سے 85ہزار اور موبائل، ماڈل ٹائون میں جاوید سے 45ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گرین ٹاؤن سے خالد، کیولری گراؤنڈ سے ابو بکر، شاہدرہ سے خلیل کی کاریں جبکہ ڈیفنس بی سے وقاص، باغبانپورہ سے وسیم، پرانی انارکلی سے اشرف، کوٹ لکھپت سے شہباز، گجر پورہ سے ندیم، شاہدرہ سے نعیم، شاد باغ سے قاسم، مصری شاہ سے سرفراز، فیکٹری ایریا سے یوسف، جنوبی چھائونی سے عمران کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ صفدرآباد فاروق آباد روڈ پر ڈاکوئوں اور پولیس کے مابین پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گائوں الانوالی کڑیال کا نصیر احمد نت رات 2بجے ایمرجنسی اپنی والدہ کی دوائی لینے کیلئے موٹرسائیکل صفدرآباد کی جانب آ رہا تھا بس سٹاپ منڈیالہ کے قریب تین نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر تین ہزار روپے نقدی اور موبائل سیٹ چھین لیا۔ اسی دوران صفدرآباد پولیس کی گاڑی گشت کرتے جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکو فرار ہو گئے۔ نصیر احمد نے پولیس کو واقعہ کے بارے میں بتایا تو پولیس پارٹی نے ڈاکوئوں کا تعاقب شروع کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کر دی۔ رات کی تاریکی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی گولیاں لگنے سے شدید مضروب ہو گیا جو بعدازاں دم توڑ گیا۔