• news

حلقہ این اے 19 میں ضمنی انتخاب روکنے کے حوالے سے عمر ایوب کی درخواست مسترد

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 میں ضمنی انتخاب روکنے کے حوالے سے (ن) لیگ رکن عمر ایوب خان کی درخواست مسترد کر دی ہے اور نظر ثانی درخواست کی سماعت لارجر بینچ میں کرنے کے معاملے کو چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کر دیا اور ان سے لارجر بینچ بنانے کی استدعا کی ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمر ایوب خان کی درخواست کی سماعت کی۔ اس دوران عمر ایوب کے وکیل کا موقف تھا کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے کو دو رکنی بینچ سماعت نہیں کر سکتا۔ اس لئے ایک تو لارجر بینچ بنایا جائے دوسرا این اے 19 ہری پوری میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے تاہم عدالت نے حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار کر دیا تاہم درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ کے قیام کے لئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کر دیا ہے اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن