• news

بونیر: رشتہ کے تنازعہ پر باراتیوں کی وین پر فائرنگ‘ 5 جاں بحق‘ 4 زخمی

بونیر(آن لائن) بونیر کے علاقے گل بانڈے میں رشتہ کے تنازع پر باراتیوں کی وین پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بونیر کے علاقے گل بانڈے میں چغرزئی کے مقام پر پرانی دشمنی اور رشتہ کے تنازع پر حملہ آوروں نے باراتیوں کی وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سے 4 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق باراتیوں کی وین شانگلہ سے بونیر جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے مسلح حملہ آوروں نے وین پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جبکہ باراتیوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن