• news

چیچہ وطنی: ماں 2کمسن بیٹیوں سمیت پراسرار طور پر جاں بحق

چیچہ وطنی (نامہ نگار) چیچہ وطنی میںماں اور اسکی دو کمسن بچیاں پراسرار طور پرجاں بحق ہوگئی ہیں،پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعشوں کواپنی تحویل میں لے لیا ،ذرائع کے مطابق حیات آباد کالونی کی گلی نمبر16میں رہائش پذیر 21سالہ آسیہ بی بی اور اسکی دو کمسن بیٹیاں اڑھائی سالہ عمائلہ اورڈیڑھ سالہ حجاب فاطمہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ہیں، 21سالہ آسیہ بی بی کے50 سالہ خاوند محمد اشرف کا کہنا ہے کہ اسکی بیوی اوردوبیٹیوں کی ہلاکت زہریلا دودھ پینے سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق آسیہ بی بی اور اسکی دونوں بیٹیوں کی ہلاکت کی اطلاع دئیے بغیر تدفین کیلئے گاؤں184،نائن ایل منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جس مکان میں ماں اور اسکی دو بیٹیوں کی پراسرار ہلاکت ہوئی وہ 15روز قبل ہی کرایہ پر لیا گیا تھا۔ میڈیا میں خبر نشر ہونے پر پولیس نے تینوں نعشیں قبضہ میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن