• news

زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس کی سماعت میں ملزم پر فرد جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشت گردی ٹو کے جج نوروز ہوت کی عدالت میں زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے کیس میں گرفتار ملزم پکار خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے عدالت نے کارروائی 20 اگست تک آئندہ سماعت کیلئے ملتوی کر دی۔ زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر 15 جون 2013 کو حملہ ہوا تھا حملے میں ریذیڈنسی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی زیارت ریذیڈنسی کو گذشتہ سال جون میں دوبارہ تعمیر کر لیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن