کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر مشتعل افراد کے حملے کا خدشہ
اسلام آباد (انعام اللہ خٹک/ دی نیشن رپورٹ) حکام کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر مشتعل افراد کے مظاہروں کے بعد پاکستانی سفارتکاروں نے سفارتخانہ پر حملے کے خدشہ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ان مظاہروں کا اہتمام افغان ارکان پارلیمنٹ اور انٹیلی جنس سروس کے اہلکار کر رہے ہیں۔ ایک سفارتکار نے کہا کہ حالیہ حملوں کے بعد بعض افغان حکام اور ارکان پارلیمنٹ نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے ہیں جن کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔
حملہ/ خدشہ