• news

یوم آزادی آج قومی جذبے کے ساتھ منایا جائیگا صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کے پیغامات

لاہور/ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ کلچرل رپورٹر+ نامہ نگار+ نیوز ایجنسیاں) پاکستان کا 69 واں یوم آزادی آج جمعہ 14 اگست کو ملک بھر میں قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال اور کراچی میں مزار قائد پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائےں گی۔ سرکاری و غیر سرکاری عمارات پر چراغاں ہو گا۔ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔ دن کا آغاز ملکی سلامتی، خوشحالی کیلئے خصوصی دعاﺅں اور وفاقی دارالحکومت 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومت میں 21,21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صبح نو بجے عالمگیری دروازہ شاہی قلعہ میں پرچم کشائی کرینگے۔ اس موقع پر حضوری باغ میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہو گی۔ تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں آ ج جمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے منعقد کی جائے گی، مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین ہوں گے جبکہ وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان تقریب میں شرکت کریں گے، وزیراعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے، جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ تحریک آزادی پاکستان کے شہداءکے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائیگا، سرکاری اور نجی عمارتوں اور گھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، جشن آزادی کی تقریبات کے لئے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بھی اسلام آباد میں لہرایا جائیگا، چاروں صوبوں کے دارالحکومت سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں سرکاری سطح پر یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ گورنر ہاﺅس اور وزرائے اعلیٰ ہاﺅسز میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں بچے ملی نغمے پیش کریں گے اور پاک فوج کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ آزاد کشمیر میں بھی جشن آزادی شان شایان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر مملکت، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغام میں کہا ہے امن کی بحالی، اقتصادی بہتری اور سیاسی پختگی کے ذریعے پاکستان میں ایک نئے اور شاندار دور کا آغاز ہو چکا ہے، قوم ان مثبت اقدامات کو حقیقت میں بدلنے کیلئے یکسو ہو جائے، آزادی کی نعمتوں کے تحفظ کیلئے ہمیں اپنے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہو گا۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں اور آپریشن ضرب عضب اسی عزم کی علامت ہے۔ علاوہ ازیں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر آج 14 اگست کو جڑواں شہروں میں اکثر مقامات پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ روز بھی موبائل سروس بند کرنے کی ریہرسل کی گئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس کئی گھنٹے معطل رہی تاہم بعدازاں سروس ایک بجے بحال ہو گئی۔ آئی جی پنجاب نے تمام ضلعی افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے دہشت گردوں کی جانب سے کارروائی کی اطلاع پر پنجاب بھر میں آج یوم آزادی پر 48 ہزار اہلکار سپیشل سکیورٹی ڈیوٹی ادا کرینگے۔ ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے یوم آزادی مستقبل میں قوم کے لئے سیاسی، سماجی اور اقتصادی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔ چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری پر کام شروع ہو چکا ہے۔ یہ منصوبہ بھی پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لئے بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیاسی جماعتیں قومی منصوبوں اور اہداف کے حصول کے لئے اتفاق رائے کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے یہ دن خوشی کا بھی ہے، اﷲ تعالیٰ کے حضور سجدہ¿ شکر بجا لانے اور اس عہد کو تازہ کرنے کا بھی کہ ہم متحد اور یکجان ہو کر ان مقاصد کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے جن کےلئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا آج ہمیں ان عظیم شہیدوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور جانیں تک نچھاور کر دیں۔ آج خود احتسابی کا دن بھی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے قوم کو ےوم آزادی کی مبارکباد دےتے کہا ہے آج ےوم آزادی کے موقع پر ہمےں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا قائد و اقبال کے تصورات کے عےن مطابق تکمےل پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے اپنا تن، من اور دھن قربان کر دےں گے۔ ہم نے آزادی جےسی نعمت تو ضرور حاصل کی مگر 69 سال گزرنے کے باوجود آج بھی قےام پاکستان کے مقاصد حاصل نہےںہو سکے۔ ہمےں آج کے تارےخی دن کے موقع پر غور وفکر کرنا ہے کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک ترقی کی بلندےوں کو چھو رہے ہےں جبکہ وطن عزیز آج بھی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ گزشتہ برس کے بے وقت کے احتجاج کے باعث قوم کا قیمتی وقت ضائع ہوا ہے لیکن اب ہم نے محنت، محنت اور صرف محنت کرکے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کرنا ہے۔ سردار ایاز صادق نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا آزاد پاکستان اللہ کی خاص نعمت ہے اسے مستحکم اور خوشحال بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں اس بار جشن آزادی کئی برسوں کے بعد قوم روایتی جوش و خروش اور بے خوف و خطر منا رہی ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی، کراچی آپریشن اور امن و امان کی بہتر صورتحال نے پاکستانی قوم کو خوف کی فضا سے کافی حد تک باہر نکال دیا ہے۔ 13 اگست کی شام کو ہی مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، ملتان روڈ سمیت لاہور کی تمام بڑی شاہراہیں زندہ دلان لاہور کی قومی پرچموں سے سجی سائیکلوں، موٹر سائیکلوں اور کاروں سے بچ گئیں۔ لاہور کی تاریخ شاہراہ مال روڈ کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔ اس روڈ پر واقع الحمرا آرٹ سنٹر، واپڈا ہاﺅس، الفلاح بلڈنگ، نقی مارکیٹ، شاہ دین بلڈنگ، پینوراما سنٹر سمیت تمام بڑی عمارتوں کو برقی قمقموں، قومی پرچموں اور رنگ برنگی پٹیوں سے بجایا گیا۔ مال روڈ پر واقع الحمرا آرٹ سنٹر کی انتظامیہ نے اس سال جشن آزادی کی تقریبات کو اپریشن ضرب عضب کے نام کر دیا ہے۔
یوم آزادی

ای پیپر-دی نیشن