• news

نثار، خواجہ آصف، سعد رفیق، شاہد خاقان اور شیخ رشید پر حملے کی سازش ناکام

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) انٹیلی جنس اداروں نے چار وفاقی وزراءاور شیخ رشید پر حملے کی سازش ناکام بنا دی۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور ٹیکسلا سے 30 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ مشتبہ دہشت گرد خواجہ آصف، چودھری نثار، خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی اور شیخ رشید پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دوسری جانب شیخ رشید نے سکیورٹی وجوہات پر 14 اگست کی تقریب سے خطاب منسوخ کر دیا۔ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا کہ انتظامیہ نے سکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا ہے۔
دہشت گرد گرفتار

ای پیپر-دی نیشن