ایمن الظواہری نے ملا اختر منصور کی حمایت کردی
دبئی (اے ایف پی) القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی حمایت کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو اپنے آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا میں شیخ بن لادن اور اپنے شہید ہونے والے بھائیوں کی جانب سے ملا عمر کی اطاعت کی پیروی کرتے ہوئے آپ کی حمایت کرتا ہوں۔ الظواہری نے اپنے پیغام میں کہا کہ طالبان کی جانب سے قائم کی جانے والی اسلامی امارت عثمانی سلطنت کے بعد پہلی دوست اسلامی امارت ہے۔ ملااختر منصور کے طالبان کے نئے امیر بننے کا اعلان 31 جولائی کو کیا گیا تھا جس کے بعد طالبان کے بعض سینئر رہنمائوں نے ان کی امارت تسلیم سے انکار کررکھا ہے۔