امریکی صدر کے معاون کی مریم نواز سے ملاقات، مشعل اوباما کا پیغام پہنچایا
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازسے امریکی صدرکے خصوصی معاون برائے قومی سلامتی امورڈاکٹر پیٹر لیوی نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر پیٹر لیوی نے مریم نوازکو بتایا کہ امریکہ کی خاتون اول مشعل اوباما پاکستان سمیت پوری دنیا میں تعلیم کے فروغ کا پروگرام شروع کرنے کی خواہشمند ہے ۔انہوں نے اس حوالے سے امریکی خاتون اول مشعل اوباما کا پیغام بھی مریم نوازکو پہنچایا اورکہا مشعل اوباماکی پاکستان میں ان (مریم نواز) کے ساتھ ملکرکام کرنے کی خواہش ہے۔اس موقع پر مریم نواز نے پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت پر روشنی ڈالی اورکہا حکومت تعلیمی اصلاحات کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔