گوجرانوالہ: 8 سالہ بچے، ملتان میں نوجوان سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے
گوجرانوالہ + ملتان (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں اوباش دکاندار کی 8 سالہ بچے سے زیادتی کی گئی۔ کوٹ لدھا کے علاقہ سلیم پورہ میں محنت کش عمران کا آٹھ سالہ بیٹا ریحان گھر سے سودا سلف لینے کے لئے گیا جسے دکاندار عبدالکریم نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملتان میں نوجوان کو اغواء کر کے زیادتی، ملزمان ویڈیو بنا کر 3 ماہ تک بلیک میل کرتے رہے، ممتاز پولیس نے 10 اوباش افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ممتاز آباد کے ساجد مجید نے پولیس کو درخواست دی ملزمان طیب اور اسد نے 3 ماہ قبل اس کے بیٹے (م) کو گراؤنڈ سے اغواء کیا اورنگزیب کالونی میں احتشام احمد اور ارباز نے زیادتی کی ویڈیو فلم بھی بنا لی بعد میں یہ ویڈیو جعفر قیصر محسن اور عرفان کے حوالے کر دی اور بلیک میل کر کے رقم وصول کرتے رہے۔ علاوہ ازیں نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق فیصل آباد میں پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ کی رہائشی شبانہ بی بی ا ور ن چندا کو کار سوار تین افراد نے گاڑی میں بٹھا لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزموں کے مزید پانچ ساتھیوں نے مل کر دونوں مغویہ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ میکلوڈگنج کے نواحی موضع چوپالیہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون کے ساتھ کھیتوں میں زبردستی پانچ درندہ صفت افراد کی زیادتی کرتے وقت کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ خاتون رضیہ بی بی نے زیادتی کی خبر کسی کو نہیں دی ۔ملزمان لالو، طاہر، اعظم، مانی کو فوری گرفتار کر کے پھانسی کی سزا دی جائے۔ کسوال کے نواحی گاؤں 116/7CR کے غلام عباس ولد دلاور کی بیوی کو چھ افراد نے اغوا کر کے کمرے میں لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔ جاوید وسیم بلاول شیر رب نواز اور ایک نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔