یوم آزادی پر بھی لوڈشیڈنگ، لاہور میں 144 فیڈر ٹرپ کر گئے
لاہور (نیوز رپورٹر+نامہ نگاران+ این این آئی) یوم آزادی پر بھی لوڈشیڈنگ جاری رہی جس پر لوگ سراپا احتجاج بن گئے اور انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔ کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت رہی۔ لاہور میں گذشتہ روز بارش کے باعث لیسکو کے 144 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی۔ شدید بارش سے اقبال ٹاو¿ن، مزنگ بند روڈ، شاہدرہ، مسلم ٹاو¿ن، جوہر ٹاو¿ن، بادامی باغ، مغلپورہ سمیت دیگر علاقوں میں 144 فیڈر بند ہوگئے اس صورتحال کے باعث شہری ٹیلی ویژن پر یوم آزادی کی تقریبات بھی نہ دیکھ سکے دوسری طرف معمول کے مطابق لاہور میں چھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ بھی جاری رہی۔ساہیوال میں اضافہ پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ این این آئی کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ پنجاب بھر کے شہری سی این جی سے محروم رہے۔ گذشتہ روز صبح 6 بجے سے پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند رہی۔ پاور پلانٹس کو پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل کی فراہمی میں کمی کے باعث پیداوار میں کمی ہوئی۔ پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا جبکہ چار گرڈ سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ قصور سے نمائندہ نوا ئے وقت کے مطابق شہروں مےں 12گھنٹے بجلی کی آنکھ مچولی نے کاروبار تباہ کر دئےے۔ علاوہ ازیں متعدد نواحی دیہاتوں کے سینکڑوں زمینداروں اور کاشتکاروں نے یوم آزادی پر واپڈا آ فس پہنچ کر اوور بلنگ پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعد ازیں کوئی شنوائی نہ ہونے پر واپڈ ا افسران و عملہ کیخلاف کچہری چوک کچھ دیر کیلئے بلاک کر کے ہاتھوں میں بل اٹھا کر زبر دست نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا اگر زمینداروں سے کی جانے والی اووربلنگ و زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو یہی احتجاج بہت بڑے جلوس کی شکل میں چیئرمین واپڈا اور وزیراعلیٰ ہاﺅس پہنچے گا۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حافظ آباد مےں ےوم آزادی کے موقع پر بھی واپڈا کی جانب سے طوےل غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر نارنگ منڈی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو رلا دیا، جشن آزادی کی تقریبات میں گرمی کے باعث دو طلباءسمیت پانچ افراد بیہوش ہوگئے۔ دن بھرلوگ لوڈشیڈنگ کےخلاف شدیداحتجاج کرتے رہے مظاہرین نے کہا جشن آزادی کے موقع پر حکومت کو لوڈشیڈنگ سے اجتناب کرنا چاہئے۔ این این آئی کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی جاری کرتے مختلف اداروں کو ادائیگیوں میں بہتری، لوڈشیڈنگ کے دورانیے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ایندھن و بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پہلی بار اضافی ادائیگیاں کی گئی ہیں جس کے مطابق آئی پی پیز کو 2013-14ءمیں 758.4 ارب کے بلز کی مد میں 642.9 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں جو 86 فیصد رہی جبکہ اس مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2014-15 میں آئی پی پیز کو 688.5 ارب کے بلز کے مقابلے میں 703.3 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں جس کی شرح 102 فیصد رہی۔
لوڈشیڈنگ/ فیڈر ٹرپ