• news

بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات، سرتاج عزیز نے کو دورہ بھارت سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے ملاقات کی۔ اس دوران مشیر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو 23، 24 اگست کو اپنے دورہ بھارت سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے بیان میں بتائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈا پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ مشیروں کے درمیان دو روزہ مذاکرات سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کے لیے جامع مذاکرات کی بحالی کی طرف سے اہم پیش رفت ہوگی۔
سرتاج ملاقات

ای پیپر-دی نیشن