سندھ کے صوبائی وزیر جاوید ناگوری نے استعفیٰ دیدیا، قیادت کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی: ذرائع
کراچی (وقائع نگار) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی جاوید ناگوری نے صوبائی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق جاوید ناگوری نے اپنی خرابی صحت کے باعث صوبائی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا جو وزیراعلیٰ سندھ کو موصول ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے صوبائی وزیر جاوید ناگوری کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کی قیادت مطمئن نہیں تھی جس کے باعث ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے جاوید ناگوری نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے عہدوں پر حالیہ کی جانے والی تبدیلیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا وہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں اور رہیں گے، میراکسی امن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
سندھ وزیر استعفیٰ