• news

الطاف کے معاملے پر پاکستان کیساتھ رابطے میں ہیں‘ کراچی آپریشن سے صورتحال بہتر ہوئی : برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں شرانگیز تقریروں کے حوالے سے قانون موجود ہے ، کراچی آ پریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ، الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کیساتھ رابطے میں ہیں،ایک انٹرویو میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے صورتحال میں بہتری آئی ۔بیشتر ملاقاتوں میں کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلئے کئے جانیوالے اس آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے الطاف حسین کے متعلق بات ہوئی تھی۔ بی بی سی پر ایم کیو ایم کے حوالے سے نشر ہونے والی رپورٹ پر انہوں نے کہا کہ بی بی سی ایک عالمی ساکھ رکھنے والا ادارہ ہے۔ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ آپریشن ضرب عضب کے متعلق سوال پر فلپ بارٹن نے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت اچھی اچھی خبریں بھی ہیں، پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا۔
برطانوی ہائی کمشنر

ای پیپر-دی نیشن