آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی : آرمی چیف
لاہور (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قوم کو 69ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے‘ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جمعہ کو یوم آزادی کے موقع پر کور ہیڈکوارٹرز لاہور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ بریگیڈیئر مظہر کیانی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
آرمی چیف