• news

آرمی چیف نے چوکا لگاکر آئی ڈی پیز سے اظہار یکجہتی کیلئے کرکٹ میچ کا افتتاح کیا آرمی الیون نے پاکستان الیون کو ہرا دیا

راولپنڈی (اے این این+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چوکا لگا کر آئی ڈی پیزکے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے منعقدہ میچ کا افتتاح کیا۔ باو¿لر شاہد خان آفریدی اور وکٹ کیپر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔ یوم آزادی پاکستان پر پاک فوج کی طرف سے فاٹا کے بے گھر افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے راولپنڈی کرکٹ گراو¿نڈ میں دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میچ پاک آرمی اور پاکستان الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ پاک آرمی کی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی بال پر آرمی چیف نے چوکا لگایا۔ افتتاحی تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا آرمی چیف سے تعارف کرایا گیا۔گراو¿نڈ میں پہنچنے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ پاکستان الیون کی قیادت مصباح الحق جبکہ پاک آرمی کی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میچ سے حاصل ہونے والے رقم آئی ڈی پیز کے لئے وقف کی جائے گی۔ اس موقع پر پی سی بی کے حکام بھی موجود تھے۔ پاکستان الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 103رنز بنائے جسے پاکستان آرمی الیون نے 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آرمی الیون کے میچ جیتنے پر بچے جوش میں گراﺅنڈ میں داخل ہو گئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان الیون کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میچ کا حصہ بن کر خوشی ہوئی۔ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے ہمیشہ ساتھ ہیں۔ آرمی کی ٹیم نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا۔ آرمی چیف راحیل شریف کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ ملک کیلئے جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی طرف سے آرمی چیف کو آئی ڈی پیز کے لئے 20لاکھ کا چیک پیش کیا گیا۔
کرکٹ میچ

ای پیپر-دی نیشن