• news

ایم کیو ایم مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے استعفے واپس لے :وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی طرح متحدہ قومی موومنٹ کو بھی کراچی اور دیگر اضلاع میں سندھ کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ایم کیو ایم کے چاہیے کہ و ہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے استعفیٰ واپس لے۔جب تک وفاق انکے استعفیٰ قبول نہیں کرتا سندھ میں بھی انکے استعفیٰ منظور نہیں کئے جائیں گے۔استعفوں کے معاملے پر وفاق کی پالیسی کو مدنظر رکھا جائیگا۔ مزار قائدؒ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج اور سکیورٹی ادارے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں خصوصاً کراچی میں امن تیزی سے بحال ہورہا ہے جس کا سہرا رینجرز اور سندھ پولیس کے سر جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن