• news

اُردو بولنے والوں کی نمائندگی الطاف حسین نہیں کرتے: ریحام خان

کراچی (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے اُردو بولنے والوں کی نمائندگی الطاف حسین نہیں کرتے۔ ایسا شخص جو 21 سال سے باہر بیٹھا ہوا ہے وہ لوگوں کو اکساتا ہے اور خود کراچی آنے سے ڈرتا ہے۔ خود کو کراچی میں غیرمحفوظ سمجھنے والا شخص کراچی کے عوام کی نمائندگی کا حق دار نہیں ہے۔کراچی میں قیام امن کا سہرا عمران خان کے سر بندھتا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ بعد ازاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پر مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا جو ظلم برداشت کرے وہ بھی ظلم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم علامہ اقبال اور قائداعظم کے نقش قدم پر چلے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر ایسے لوگوں کے امیج کو خراب کیا جا رہا ہے جنہوں نے وطن کے لئے قربانیاں دیں اگر ہم تبدیلی کے لئے لوگوں کو رسک لینے کا کہتے تو خود بھی ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن