اسلام آباد: تھانہ کورال کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 افراد زخمی
اسلام آباد (آن لائن) تھانہ کورال کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، طبی امداد فراہم کرنے کیلئے زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعہ کی شب جشن آزادی کی آڑ میں موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے اچانک شہریوں پر فائرنگ کردی، دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوگئے۔ پولیس نے تحقیقات کا عمل شروع کردیا۔