• news

9 وارداتیں‘ ڈاکوئوں نے 27 لاکھ کا مال لوٹ لیا‘ فیروزوالا میں شہری پر تشدد

لاہور+ فیروزوالہ (نامہ نگاران) لاہور میں مختلف علاقوں سے ڈاکوئوں چوروں نے 27 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 3 کاریں، 14 موٹرسائیکل چور لے گئے۔ ڈاکوؤں نے چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ پرحافظ بلال کے گھر سے 8 لاکھ روپے، قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے حمید کے گھر سے 6 لاکھ روپے، کاہنہ میںطاہر کی فیملی سے5 لاکھ، گارڈن ٹائون میں حسن اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل، گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے سبزہ زار میں منصور سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل، اسلام پورہ میں سلیم سے 85 ہزار اور موبائل، سمن آباد میں واقع ایک جنرل سٹور سے 69 ہزار اور موبائل، شاہدرہ ٹائون میں عاشق سے 50 ہزار اور موبائل، جنوبی چھائونی میں ایک میڈیکل سٹور سے 30 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے گلبرگ سے عامر، شالیمار سے ادریس، مغلپورہ سے شفیق کی کاریں جبکہ وحدت کالونی سے عامر، گارڈن ٹائون سے پرویز، غالب مارکیٹ سے شاہد، فیصل ٹائون سے صفدر، شادمان سے فہد، بھاٹی گیٹ سے ظہیر، اقبال ٹائون سے عمیر، داتا دربار سے قمر، قلعہ گجر سنگھ سے آصف، مغلپورہ سے رحمن، شمالی چھا ئونی سے کاشف، ستوکتلہ سے قاسم، ٹائون شپ سے نور، اقبال ٹائون سے عارف کی موٹر سائیکلیںچوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں نولکھا کے علاقہ پاتھی گراؤنڈ میں ریٹائرڈ سکول ٹیچر اور سابق باکسر 65 سالہ محمود بٹ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ شبہ ہے کہ انہیں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے۔فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی مشتاق پارک مریدکے میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر شہری اشرف سے ایک لاکھ 30ہزار روپے کی رقم، موبائل چھین لیے۔ ڈاکوئوں نے خالد سے 5 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لیا۔ مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے نواز سے موٹرسائیکل رقم بھی چھین لی۔

ای پیپر-دی نیشن