شہداء کی قربانیوں سے آج ہم آزادی کا جشن منا رہے ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم آزادی سے جشن منا رہے ہیں۔ اللہ پاک پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے ۔ جمعہ کے روز 14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر شہداء کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ ہمیں ایک بار پھر اپنی آزادی کے دفاع کا عزم کرنا ہو گا۔ یوم آزادی کے موقع پر وزیر دفاع نے قوم کو مبارکباد دی۔