• news

ساہیوال: قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کا قیدی پراسرار طور پر ہلاک

ساہیوال (نامہ نگار) قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کا قیدی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کا رہائشی قیدی اعجاز قتل کے مقدمہ میں قید تھا اور اسے سزائے موت ہوئی تھی جس کی رحم کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر تھی۔ اس کی بیرک میں طبیعت خراب ہوئی تو اسے جیل کے ہسپتال میں لایا گیا جہاں وہ پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ جیل ڈاکٹر کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن