• news

گجرات: اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا

گجرات ( نامہ نگار )اراضی تنازعہ پر 10افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔ تھانہ صدر کے نواحی گائوں مدینہ سیداں کے شاہد شاہ اور علی شاہ کو اراضی تنازعہ پر علی الصبح ڈیرہ پر بیٹھنے کے دوران گائوں کے رہائشی زاہد شاہ نے اپنے 10 ساتھیوں کیساتھ ملکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن