باغبان ترشاوہ پھلوں کو سٹرس سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں: ماہرین
لاہور (نیوز رپورٹر) ترشاوہ باغات کے ماہرین نے بتایا ہے کہ سٹرس گریننگ ترشاوہ پھلوں مثلاََمالٹے اور سنگتر ے پر زیادہ شدت سے حملہ آور ہونے والی خطرناک بیکٹیریائی بیماری ہے ۔اس بیماری سے متاثرہ پودوں کی ٹہنیاں پیلاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیںاور یہ پیلی رنگت آہستہ آہستہ پورے پودے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ۔بیماری کی شدت میں ٹہنیاں ، شاخیں تیزی سے سوکھنے لگتی ہیں۔اور درخت پر پتوں کی تعداد میں شدید کمی وقوع پذیر ہو جاتی ہے اور پورا پوداسوکھ جاتا ہے ۔ پھل کا سائز چھوٹا رہتا ہے اور وقت سے پہلے کیرے کا شکار ہو جاتا ہے اور اس میں پائے جانے والے بیج بہت باریک حالت میں موجود ہوتے ہیں جبکہ پھل کی شکل و صورت بھی صحیح نہیں رہتی ۔