پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہونے پر خوشی ہے: مدیحہ شاہ
لاہور ( کلچرل رپورٹر)اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہو چکا ہے ۔ بڑی دیر کے بعد ایک سال میں 10 فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فلم انڈسٹری اپنی بحالی کی جانب رواں دواں ہے ۔ یقین ہے انڈسٹری کا سنہری دور آئندہ دوتین سالوں میں واپس آجائیگا ۔