پاکستان کے کوچنگ پروگرام کا دائرہ دنیا بھر میں پھیلایا جائیگا : علی ضیاء
لاہور (نمائندہ سپورٹس)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سینٹر جنرل منیجر علی ضیاء نے دبئی میں آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی میں لیول ٹو کوچنگ کورس کروانے کے بعد وطن واپسی پر کہا کہ پاکستان کے کوچنگ ایجوکیشن پروگرام کا دائرہ کار دنیا بھر میں پھیلانے کے خواہش مند ہیں۔