• news

گوجرانوالہ: دوست کے قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19اگست کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) رحم کی اپیلیں خارج ہونے پر دوست کے قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19اگست کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ یاد رہے تھانہ پھول نگر کے علاقہ میں 5 جولائی 98ء میں معمولی جھگڑے کے دوران مجرم امجد علی نے اپنے دوست خلیل احمد کو قتل کر دیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن