• news

سید ظفر علی شاہ کا اسلام آباد کے میئرکے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سید ظفر علی شاہ نے اسلام آباد کے میئرشپ کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سٹی کے نائب صدر سید قمر علی شاہ نے خیرمقدم کرتے ہوئے اسے نیک شگون قرار دیا ہے ۔اور کہا ظفر علی شاہ جیسی مخلص اور صالح قیادت میں نہ صرف عوامی مسائل حل ہونگے بلکہ وفاقی دارالحکومت میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
ظفر علی شاہ/میئر شپ

ای پیپر-دی نیشن