• news

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہو گا‘ اہم معاملات کی منظوری کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں اہم معاملات کی منظوری کا امکان ہے۔ صدارت چیئرمین پی سی بی شہریار خان کرینگے۔ اجلاس میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ، چیئرمین پی سی بی کی عدم موجودگی میں ہونے والی تعیناتیوں کی منظوری لی جائے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے پر از سر نو غور کیا جائے گا۔ کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کو لاگو نہ کرنے کے معاملہ پر کے سی سی اے حکام کےخلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔ نجم سیٹھی سے پاکستان سپر لیگ سے متعلق بریفنگ لی جائےگی۔ گورننگ بورڈ اجلاس میں نیشنل بنک کے نمائندے کا فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔ منیر کمال مضبوط امیدوار ہیں ۔ صدر نیشنل بنک آج تقرری کرسکتے ہیں۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان جبکہ دیگر ممبران میں نجم سیٹھی، شکیل شیخ اسلام آباد ریجن سے، سید نعیم اختر گیلانی راولپنڈی ریجن سے، گل زادہ پشاور ریجن سے، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کراچی ریجن سے، امجد لطیف سوئی نادرن گیس پائپ لائن سے، منصور مسعود خان یو بی ایل سے، یوسف نسیم کھوکھر واپڈا سے جبکہ فیڈرل سیکرٹری آئی پی سی بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن