صدارتی انتخاب سے دستبردار نہ ہونے پر یوئیفا صدر نے قید کرانے کی دھمکی دی تھی ‘سیپ بلاٹر کا الزام
پیرس(سپورٹس ڈیسک) فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے یوئیفا کے صدر پلاٹینی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ فیفا کے صدارتی انتخاب سے دستبردار نہ ہوئے تو وہ انہیں قید میں ڈلوا دیں گے۔ پلاٹینی نے دعوے کو بکواس قرار دیا ہے۔بلاٹر نے کہا کہ میں نے زیورخ میں مئی میں ہونے والی فیفا کانگریس میں اپنے بھائی کو روتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ کھانے کے دوران پلاٹینی میرے بھائی کی ٹیبل پرآئے اور کہا کہ ’بلاٹر کو کہنا کہ فیفا انتخابات سے دستبردار ہو جائے بصورت دیگر اسے جیل جانا پڑے گا۔