• news

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی کی پریس کانفرنس دوسری بار ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دوسری بار پریس کانفرنس ملتوی کر دی۔ پنجاب ہائوس میں وزارت داخلہ کی جانب سے پہلے بتایا گیا کہ ہفتہ کو پریس کانفرنس ہو گی مگر وفاقی وزیر مشاہد اللہ کے استعفی کے باعث ملتوی کرنا پڑی پھر میڈیا ونگ وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو شام چھ بجے پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس کی اطلاع دی گئی لیکن صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیر ے پر خود کش حملہ کے باعث ایک بار پھر پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن