• news

اٹک سانحہ: ضلعی حکومت کے زیر اہتمام ہونیوالا میوزک کنسرٹ، لاہور بورڈ کے زیراہتمام تقریری مقابلوں کا پروگرام بھی ملتوی

لاہور (این این آئی) اٹک سانحہ کے سوگ میں ضلعی حکومت کے زیراہتمام ہونے والا میوزک کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔ ضلعی حکومت کے زیر اہتمام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں گزشتہ روز میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا جانا تھا تاہم اٹک میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے میں ہلاکتوں کے سوگ میں میوزک کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور بورڈ کے زیراہتمام لارنس روڈ پر طلبہ کے درمیان منعقد ہونے والے تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے بھی ملتوی کر دئیے گئے جو اب 25اگست کو منعقد ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن