• news

نئی جماعت کا منشور‘ دستور پیش‘ افتخار چودھری نے 9 نکات حذف کرا دیئے

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو نئی سیاسی جماعت کے اغراض و مقاصد ، منشور اور دستور کے ڈرافٹ پیش کر دیئے گئے۔ سابق چیف جسٹس نے بعض نکات حذف کرنے کی ہدایت کر دی، رواں ہفتے منشور کا ڈرافٹ منظور کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 39 رکنی وکلاء اور دیگر خواتین و حضرات پر مشتمل ٹیم نے نئی سیاسی جماعت کے منشور کا ڈرافٹ تیار کیا۔ مزید برآں تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور عمران خان کے درمیان ہتک عزت دعوے کا ڈراپ سین ہونے والا ہے مقدمہ واپس لیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا افتخار محمد چودھری اور عمران خان کے مشترکہ دوست سرگرم ہیں کہ دونوں کے درمیان ہونے والی مقدمہ بازی کو ختم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن